ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بہتر دیہی ترقی کے منصوبے کیلئے اسرو ایسیٹ میپنگ کرے گا

بہتر دیہی ترقی کے منصوبے کیلئے اسرو ایسیٹ میپنگ کرے گا

Tue, 31 May 2016 20:53:52  SO Admin   SO NEWS

میسور، 31 مئی (یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) بہتر اور قابل اعتماد دیہی ترقی کے منصوبوں کو بنانے کے مقصد سے کرناٹک میں میسور ضلع کے 100 گاوں کی ایسیٹ میپنگ یعنی ان گاووں میں بنے اسکولوں، بیت الخلاء، سڑکوں، بجلی کی سپلائی، پانی کی سپلائی ، عوامی بیت الخلا، تھانے ، سڑک رابطہ، زرعی زمین، فصل، صحت کے مراکز،آبی ذخائر اور جنگلاتی علاقوں کی میپنگ کرکے ان کی تصویر کھینچے گا۔ضلع کے 100 گاوؤں کی میپنگ میں اسرو میسورکے ودیا ورددھک کالج آف انجینئرنگ (وی وی سی ای) کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ملک کے لوگوں کو زمینی سطح سے طاقتور بنانے کی اسرو کے منصوبہ 'اسپیس بیسڈ انفارمیشن سپورٹ فار ڈی سینٹرلائزڈ پلاننگ' کے تحت یہ میپنگ کی جائے گی۔وی وی سی ای کے پرنسپل وی سداشیو گوڈا نے بتایا کہ اسرو نے ہر گاؤں میں 281 ایسیٹ کی نشاندہی کی ہے ۔ وی وی ایس ای کے طالب علم ہر گاؤں میں جا کر وہاں کے اسکول، اسکول میں بنے بیت الخلا، بجلی اور پانی کی سپلائی، سڑک رابطہ، تھانوں میں خواتین کانسٹیبل کی تعداد، کل زرعی زمین، فصل، ابتدائی صحت مرکز، مرکز میں ڈاکٹر اور نرس کی تعداد، دیہاتیوں کے پاس اوسط زمین، آبی ذخائر اور جنگلاتی علاقوں کے بارے میں معلومات جمع کریں گے ۔طالب علم یہ اعداد و شمار اسرو کو دیں گے اور اسرو ان اعداد و شمار کا تجزیہ کرے گا اور پھر انہیں مصنوعی سیارہ سے لی گئی تصاویر اور نقشوں کے ساتھ ملائے گا۔ اس طرح سے حاصل اعداد و شمارقابل اعتماد ہوں گے اور اس کے بعد گاوں ترقیاتی اسکیموں کو بنانا زیادہ مؤثر اور قابل اعتماد ہوگا۔اس کے دوسرے مرحلے میں وی وی سی ای پھر 100 گاوں کو گود لے گا اور اسرو کی مدد سے وہاں بھی کالج کے 200 طالب علم اعداد و شمار جمع کریں گے ۔


Share: